Live Updates

جہلم، مریم نواز کو 100تولے سونے کا تاج پہنایا جائیگا

اتوار 6 مئی 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کے جلسہ میں کونسلر بلدیہ منیر احمد تارڑ ،مریم نواز کو 100تولے سونے کا تاج پہنائے گے جو کہ تیار کروا لیا گیا ہے ،اس پر بات کرتے ہوئے منیر احمد تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ہمارا سرمایہ اور اثاثہ ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں صبح 11بجے حلوہ پوڑی سے جلسہ میں آنے والوں کو ناشتہ کروایا جائے گا جبکہ ان تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے منیر احمد تارڑ نے بتایا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے سامعین کیلئے 100دیگ بریانی جبکہ 250بکرے اور 30بیل کے ساتھ ساتھ 10ٹرک نیسلے منر ل واٹر آچکا ہے ،اس موقع پر منیر احمد تارڑ کے ساتھ چوہدری عثمان مقبول ،سید حسن رضا،محمد صدیق،عمران نیاز،غفار خان،وسیم خان،اظہر اقبال ڈار،اسد خان اور چوہدری محمد حسین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منیر احمد تارڑ نے بتایا کہ جلسہ شروع ہونے سے پہلے قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کا آتش بازی کر کے فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور جلوس کے گزرنے کے تمام راستوں میں سینکڑوں شربت کی سبیلیں لگائی جائیںگی انہوں نے بتایا کہ بلاشبہ اس جلسہ کو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں سیاسی میدان سے پرواز نہیں کر سکیں گی جبکہ آج جہلم کے ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما محمدآصف اور عبدالوحید بٹ ،محمد بٹ،عبداللہ بٹ،عوام میں جلیبیاں تقسیم کرتے رہے اور لوگ میاں دے نعرے وجن گے ،سارے فصلی بیٹرے نسن گے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ لوگوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات