راولپنڈی،کارکنان ہرسطح پر بابرکت ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کریں،شمس الرحمن سواتی

ماہ مقدس کے دوران ضلع میں بڑے پیمانے پر قرآن فہمی کورسز،افطارپروگرامات منعقد کریں گے ہم ایک دعوتی تحریک ہیں اورہماری تمام ترجدوجہد کا مقصد اللہ کی رضا اور نظام مصطفے ﷺ کا قیام ہے، ضلعی سربراہ جماعت اسلامی

اتوار 6 مئی 2018 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل وجماعت اسلامی کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ کارکنان ہرسطح پر بابرکت ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کریں ماہ مقدس کے دوران ضلع میں بڑے پیمانے پر قرآن فہمی کورسز،افطارپروگرامات منعقد کریں گے ہم ایک دعوتی تحریک ہیں اورہماری تمام ترجدوجہد کا مقصد اللہ کی رضا اور نظام مصطفے ﷺ کا قیام ہے ،ذمہ داران وکارکنان قرآن سے اپنا تعلق مضبو ط کریں اور نبی اقدس ﷺ کی اتباع کواپنی زندگی کا شعاربنالیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پی پی 20کے ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے وامیرزون محمدوقاص خا ن سمیت دیگر ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک تھے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ دینی جماعتیں، رمضان المبارک میں قائم ہونے والی اسلامی نظریاتی ریاست پاکستان ،میں پرامن اسلامی جمہوری حکومت کے قیام کیلئے کوشش کررہی ہیں ذمہ داران کرپٹ اوربددیانت اشرافیہ سے نجات اور اسلامی نظام کے قیام کے لئے عوام کو متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دینے پرآمادہ کریں اورہرسطح پر عوا م سے قریبی تعلق رکھیں ۔