چین میںمارکسزم دوسری عالمی کانفرنس کا انعقاد، شرکاکا کارل مارکس کی دو سو ویں سالگرہ منانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 6 مئی 2018 20:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چین میںمارکسزم کی دوسری عالمی کانفرنس کا انعقاد شرکاء نے کارل مارکس کی دو سو ویں سالگرہ منانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنہ ریڈ یو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام مارکسزم کی دوسری عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

دنیا کے تیس سے زیادہ ممالک کے ایک سو بیس سے زائد متعلقہ معروف ماہرین اور دانشوروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکا نے اکیسویں صدی میں دنیا اور چین میں مارکسزم کی ترقی پر بحث کی۔موجودہ کانفرنس کا موضوع مارکسزم اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ ہے۔دوروزہ کانفرنس میں ماہرین اور دانشوروں نے کارل مارکس کی پیدائش کی دو سو ویں سالگرہ منانے سمیت دیگر فورمز کے دوران سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :