سوئس بینک نے 7ملازمین نکال کر 5روبوٹس بھرتی کرلئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ْسینٹ گیلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سوئٹزرلینڈ کے بینک ایس جی کے بی نے اسی مفروضے کو آزمانے کیلئے اپنے 7ملازمین کو فارغ کردیا اور انکی جگہ 5روبوٹس کو ملازم رکھ لیا۔ یہ سب کچھ ایک تجرباتی پائلٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں ہوا ہے۔ جس سے دوسرے ملازمین میں بھی بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ 13برسو ں میں تقریبا 80کروڑ ملازمین کی جگہ مشینیں کام کرنے لگیں گی۔

جس بینک نے یہ تجرباتی پروجیکٹ شروع کیا ہے اسکا کہناہے کہ ہمارے تجربے سے دوسرے ملازمین کا پریشان ہونا قدرتی بات ہے لیکن انہیں یقین ہونا چاہئے کہ ہمارا تجربہ انکی پریشانی کا سبب نہیں بنے گا کیونکہ اب عام ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں کھپایا جائیگا۔

(جاری ہے)

بینک انتظامیہ کا کہناہے کہ متعدد حوالوں سے یہ مشینیں انسان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گی۔

یہ بغیر وقفے کے 24گھنٹے کام کے قابل ہونگی اور انکی کارکردگی زیادہ موثر اور مفید رہیگی تعطیلات کا مسئلہ بھی انکے ساتھ نہیں ہوگا اور یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن سے بینکوں کا اضافی خر چ بڑی حد تک بچ جائیگا۔ اس سے قبل دوسرے دو بینکوں نے ایک مختلف قسم کا آئی ٹی سسٹم روشناس کرایا تھا اور دونوں ہی اپنے کام میں اچھے ثابت ہوئے۔ انکی کارکردگی دیکھ کر بھی ایس جی کے بی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :