کوئٹہ ‘کوئلہ کانوں میں دھماکے وحادثات روکنے کیلئے فی الفور کوشش کی جائیں‘ مولانا عبدالحق ہاشمی

آئے دن کے واقعات حکومتی غفلت کوظاہر کررہی ہے‘ جماعت اسلامی کی صوبائی امیر کی گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ کوئلہ کانوں میں دھماکے وحادثات روکنے کیلئے کمیٹی بناکر مخلصانہ فی الفور کوشش کی جائیں ۔آئے دن کے واقعات حکومتی غفلت کوظاہر کررہی ہے۔ پی ایم ڈی سی حکومتی مائنزکی حفاظت یقینی بنائیں۔ الخدمت فائونڈیشن اورنیشنل لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران نے لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھرپور کردار اداکیا حکومت لاکھوں ،کروڑوں روپے بلوچستان کے کوئلہ مائنزسے کماتے ہیں مگر کان کنوں کی حفاظت کاکوئی طریقہ ومنصوبہ نہیں جولمحہ فکریہ ہے کانکنوں کی ہلاکت کے پے درپے واقعات حکومتی بے حسی وغفلت کو ظاہر کر رہی ہے ۔

غریب مزدوروں کی خون پسینہ سے تو بھر پور فائدے اُٹھائے جارہے ہیں مگر ان کی حفاظت کو کوئی معقول انتظام نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت ہلاک کانکنوں کے لواحقین کو معاوضہ دیں اورزخمیوں کی فوری علاج سرکاری سطح پر کریں ۔25محنتی مگر غریب مزدوروں کے خاندان کی مدد ،یتیموں کی کفالت حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر سابق سنیٹر عبدالرحیم میردادخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

عبدالرحیم میردادخیل نے کہا کہ پی ڈی ایم اے،پی ایم ڈی سی اور حکومت کوئٹہ وبلوچستان کے کانکنوں وکوئلہ کان کے مزدوروں کی حفاظت میں ناکام ہوئی ہے ہرسال بڑے دھماکوں کے بعد حکومت کی طرف سے صرف بیانات آتے ہیں ہلاکتوں کے بعد صرف بیانات کاکوئی فائدہ نہیں ۔میتھین گیس ودیگر خطرناک گیسوں اورآگ سے بچائووہنگامی میں حفاظت کا کوئی طریقہ وسہولیات نہیں ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت حقائق جاننے ومزدوروں کی حفاظت یقینی بنانے اور حقیقی تحقیقات کیلئے فی الفور کمیٹی بنائیں کمیٹی میں مزدوروں اور ان کے قائدین کو بھی شامل کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات وحادثات کاراستہ روکھا جاسکیں جماعت اسلامی مارواڑواسپین کاریزکانوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں اوران کی حفاظت کیلئے ہر سطح پربھر پور آوازاُٹھائیں گے ۔

یہ انتہائی غریب گھروں سے تعلق رکھتے ہیں دس بارہ ہزار ماہانہ مزدوری کرنے والوں کی حفاظت کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ۔جماعت اسلامی والخدمت اور این ایل ایف ملکرمارواڑواسپین کاریزکانکنوں میں خیبر پختونخواہ وبلوچستان کے ہلاک ہونے والوں کے یتیم بچوں کی تعلیم وکفالت کا بندوبست کا کوشش کریں گے۔