Live Updates

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (آج)ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح کریں گے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج(پیر کو) ہوگی ، ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح کریں گے، نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہونگے ، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے ، عدالت العزیزیہ سٹیل ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات