وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے‘میاں مقصود احمد

واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

اتوار 6 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملہ سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد ملک میں عام انتخابات میں تاخیرکراناہے۔واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے۔