کوئٹہ میں تاریخی کوئٹہ ادبی میلے کا انعقاد (آج) سے ہو گا

اتوار 6 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کوئٹہ میں تاریخی کوئٹہ ادبی میلے کا انعقاد آج بروز پیر بلو چستان یونیورسٹی آف انفا رمیشن ٹیکنالوجی انجئیرنگ ا ینڈ مینجمنٹ سائنزمیں ہو رہا ہے ادبی میلہ پیر تا منگل جاری رہے گا جبکہ اس دوران بیوٹمز میں بلو چستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ا کتب میلہ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے معر وف پبلیشر شرکت کریں گے جبکہ تاریخ ،سائنس ، ٹیکنالو جی ، انجیرنگ ، فنون لطفیہ ،معاشر ت ، اقتصا دیات ،انسانی معاشرے اور تہذیب ، ثقافت اور دیگر علوم پر لا تعداد کتب دستیاب ہو ں گی ۔

کو ئٹہ ادبی میلہ میں ملک بھر سے نا مور مصور ،مصنف ،ادکار، ہدایت کار، ڈرامہ وفلم نگار ،گلوگار ،شعراء ، افسانہ نگار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ادبی میلہ کی افتتاحی تقریب آج منقعد ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان ہونگے ۔دو روزہ ادبی میلہ میں ادبی تقاریب، مشاعرہ اور دیگر اہم مو ضوعات پر سیشن منقعد ہو ں گے ۔ وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی نے کہا کہ کوئٹہ ادبی میلہ بلو چستان کی تاریخ کی اپنی طرز کی پہلی کاوش ہے جس سے بلوچستان میں ادب کی ترقی میں خا طر خواہ مد د ملے گی ۔

پاکستان کے نامور ادبی شخصیات کی کوئٹہ ادبی میلہ میں شرکت بلو چستان میں علمی وادبی انقلاب برپاکرے گی ۔ جس سے بلوچستان کے طلبہ سمیت ہر شخص استفادہ کر سکے گا انہوں نے بلو چستان کے طلبہ اور ادبی حلقوں کو ادبی میلہ میں شرکت کی دعوت دی جبکہ تما م تیاریاں کا جا ئزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بہتر انتظاما ت کا اہتما م کیا جائے ۔