صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) صوبائی وزیربرائے اطلاعات ، محنت ، ٹرانسورٹ وماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ کی نارووال کنجروڑ میں ن لیگ کے جلسے میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے احسن اقبال کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات کے خلاف غیر سیاسی حرکتون کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاھ نے مزید کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر کئے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سید ناصر حسین شاھ نے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔#