کراچی اور حیدرآباد میں اُردو بولنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں،عبدالجبار خان

اتوار 6 مئی 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کراچی اور حیدرآباد میں جس طرح پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور جوق در جوق اُردو بولنے والے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی جماعت ہے اور یہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی میں غلط فہمیاں پیدا کرکے پیپلزپارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا رہا لیکن اب عوام یہ جان گئے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نہ صرف بھرپور کامیابی حاصل کررہی ہے بلکہ ایک مرتبہ پھر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جس میں ہر زبان اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں اور جو رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر عوام کے مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :