ایف سی بلوچستان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 6 مئی 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے قومی شاہراہ پر بختیارآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے گزشتہ روز بلوچستان کی قومی شاہراہ این 65 بختیار آباد کے مقام پر نامعلوم ڈاکو بس کو روک کر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ فرنٹیئر کور کے جوان بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوئوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق ڈاکو ڈکیتی ‘ راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔