گورنر سندھ محمد زبیر کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے

پیر 7 مئی 2018 00:00

ْ کراچی ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیرنے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے حکومت کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے۔