غزہ پٹی میںاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق

خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،فلسطینی وزارت صحت

پیر 7 مئی 2018 11:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس کے فوجیوں کی فائرنگ سے غزہ پٹی میں دو فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کے اعلان سے قبل فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ایک فلسطینی فوری طور جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا، بعد ازاں زخمی فلسطینی بھی چل بسا۔ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق دونوں فلسطینیوں کی نعشیں خان یونس میں غزہ یورپیئن ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔