سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا نجران پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنادیا

پیر 7 مئی 2018 12:45

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کے نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کردیا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل نجران کی جانب فائر کیا تھا مگر اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حوثی باغی ستمبر 2014ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل داغ چکے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق حوثی شہر پر اب تک 10 ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ حوثیوں کے ان تمام حملوں کو ناکارہ بناچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :