Live Updates

ن) ،پی پی والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام انہیں لوٹ مار کیلئے دوبارہ منتخب نہیں کرینگے‘ مسرت چیمہ

اگر شریف خاندان کی نظر میں اپنی تسکین کے منصوبے ترقی ہیں تو پھر عوام ایسی ترقی سے پناہ مانگتے ہیں ‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل

پیر 7 مئی 2018 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی پی والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام انہیں لوٹ مار کیلئے دوبارہ منتخب نہیں کریں گے ، (ن) لیگ نے منصوبوں میںاربوں روپے کی بچت کے نام پر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا جس کا انہیں حساب دینا ہوگا ،حکومت کی کمزوریوں کی وجہ سے بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی دفتر میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اگر شریف خاندان کی نظر میں اپنی تسکین کے منصوبے ترقی ہیں تو پھر عوام ایسے ترقی سے پناہ مانگتے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود سب اچھا کے نعرے لگاکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں وسیع تقسیم ہے اور اس کے اندر وزارت عظمیٰ کے کئی امیدوار ہیں ۔ تاحیات نا اہلی کے باوجود نواز شریف وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے گیارہ نکات ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی بنیاد ثابت ہیں اور اسی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات