مارشل آرٹ، راشد نسیم نی26واں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278اخروٹ توڑے اور اتنے ہی وقت میں 51تربوز سر سے ٹکر مار کر پھوڑ دیے

پیر 7 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مارشل آرٹ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد نسیم نے 26 واں ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278 اخروٹ توڑے اور اتنے ہی وقت میں 51 تربوز سر سے ٹکر مار کر پھوڑ دیے، گینز آف ریکارڈ میں پاکستان کی جانب سے ریکارڈ قائم کرنے کا اعزازرکھنے والے راشد نسیم نے ایک اورکارنامہ انجام دے کر اپنی اہلیت ثابت کی، انھوں نے مزید 2 ورلڈ ریکارڈ بناکراپنا نام 26 ویں بارگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھوالیا۔

(جاری ہے)

پہلے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سی278 اخروٹ توڑکر بھارت کے پرابھارکر ریڈی کے ایک منٹ میں251 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ پاش پاش کرڈالا، راشد نسیم نے ایک منٹ میں ٹکرمارکر51 تربوز کا دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، ان سے قبل 2011 میں جرمنی کے تفزی احمد نے ایک منٹ میں 43 تربوز پھوڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے مسقبل میں پاکستان کیلیے 50 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔