گجرانوالہ:لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

مقدمے میں اسماعیل گجر کی بہو اور 3 بیٹے نامزد

پیر 7 مئی 2018 15:50

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں واقع لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر کے سرونٹ کوارٹرز میں ملازمہ کائنات کی لاش موجود تھی، جس کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد سلامت مسیح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں اسماعیل گجر کی بہو اور 3 بیٹوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :