ارجن کپور نے فلم پانی پت کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی

پیر مئی 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارارجن کپور نے فلم پانی پت کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور سونم کپور کی شادی کی مصروفیات کے باوجود اپنی فلم پانی پت میں اپنے کردار کی تیاریوں کے لئے بھی وقت نکال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے فلم کے لئے گھڑسواری کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اشوتوش گواریکر ہیں۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ اور کریتی سینن شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔