سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی

عدالت نے محکمہ ریونیو ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا

پیر 7 مئی 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے محکمہ ریونیو ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت.عدالت نے سفاری پارک کی اراضی پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

کمرہ عدالت میں وکیل کے ایم سی کا۔کہنا تھا کہ سفاری پارک کی 30 ایکڑ اراضی 1970 میں کے ایم سی کے حق میں الاٹ ہوئی تھی ۔ محکمہ ریونیو بورڈ نے کے ایم سی کا موقف سنے بغیر الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی ۔ عدالت نے وکیل کے ایم سی کے دلائل سننے کہ بعد حمکمہ ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔