خصوصی بچے ہمارے لیے کسی بڑے سرمایہ سے کم نہیں ،وزیراعلیٰ سندھ

اگر ہم ان کی بہتر تربیت کریں گے تو یہ بچے آگے چل کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے،سید مراد علی شاہ

پیر 7 مئی 2018 18:37

خصوصی بچے ہمارے لیے کسی بڑے سرمایہ سے کم نہیں ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے آج اسپیشل چائلڈ سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ان بچوں میں کوئی خامی نہیں، یہ بچے ہمارے لیے کسی بڑے سرمایہ سے کم نہیں ،ہمیں صرف انکی نگہداشت، رہنمائی اور بہتر تربیت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ نے جمشید روڈ پر قائم زینب ری ایبلیٹیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے بڑی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں ،انہیں صرف توجہ اور محبت ضرورت ہے اگر ہم ان کی بہتر تربیت کریں گے تو یہ بچے آگے چل کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی بدولت ملک کا ایک بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوتا ہے اور یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف مفت تعلیم فراہم کررہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل کورسز، کھیلوں کی ایکٹوٹیز، مفت فزیوتھراپی اور دیگر سرگرمیاں بھی انجام دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :