نوکوٹ ، آبادگاروں کی شکایات پر رینجرز کی تعیناتی اور ڈی او کوارٹر روٹیشن کے دوران بند کرنے کی سفارش

پیر 7 مئی 2018 18:37

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ آبپاشی نوکوٹ سب ڈویژن کی شاخوں میں پانی کے بحران کے بعد رکن قومی اسمبلی میرمنورتالپور کا شاخوں کا دورہ آبادگاروں کی شکایات پر رینجرز کی تعیناتی اور ڈی او کوارٹر روٹیشن کے دوران بند کروانے کی سفارش تفصیلات کے مطابق نوکوٹ سب ڈویژن کی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت اور آبادگاروں کے احتجاج اوردھرنوں کے بعد پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی میرمنورتالپور نے نوکوٹ سب ڈویژن کی شیر سیلور بلالانی اکوٹہ بھان فضل شاخوں کا دورہ کیا اور پانی کی صورتحال پر ایس ڈی او آبپاشی نوکوٹ افضل میمن سے بازپرس کی جبکہ رکن قومی اسمبلی نے شاخوں کے آبادگاروں سے ملاقاتیں کی اور ابادگاروں نے پانی کی قلت اور پانی کی آمدپر شاخوں میں پانی چوری اور روٹیشن کے دوران ٹی او کوارٹر چلنے کی شکایات کی جس پر میرمنورتالپور نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شاخوں میں پانی کی آمد کے دوران رینجرز کی تعیناتی اور روٹیشن کے دوران ٹی او کوارٹر کوبند کروائی کی ایس ڈی او کو سفارش کی انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران ملک پورے میں چل رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ پانی کابحران پر قابو پایا جائے اس سلسلے میں آج ہماری ڈائریکٹر ناراکینال اور دیگر سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے شاخوں کے دورے کے موقع پر میروقار تالپور میرحسن دونکائی محبوب لغاری میرخدابخش تالپور اور عبدالرحمان جروار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔