حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے ،ْآصف علی زر داری

فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے ،ْسید خورشید شاہ سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 18:57

حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے ،ْآصف علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے حکومت نے فاٹا کیلئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔

آصف زرداری نے نے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی اس قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔