Live Updates

فواد چوہدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کا احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ

وزیر داخلہ کے صاحبزادے سے ملاقات کر کے عمران خان کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا،نیک خواہشات کا اظہار سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، سیاست کیلئے امن ہونا بنیادی شرط ہے ،تمام سیاسی جماعتیں بھی اس پر متفق ہیں‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پیر 7 مئی 2018 19:01

فواد چوہدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کا احسن اقبال کی عیادت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے احسن اقبال کے صاحبزادے سے ملاقات کر کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اوران کے والد کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کی عیادت کرنے ہسپتال آئے تھے اور ان کے بیٹے سے ملاقات کر کے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، سیاست کیلئے امن ہونا بنیادی شرط ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی اس پر متفق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم امن کے متلاشی ہیں اور ہمیشہ امن کاپیغام دیا ہے ۔ انتخابی مہم کا پر امن ہونا ضروری ہے کیونکہ اس واقعہ سے سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں میں سراسمیگی دوڑی ہے ۔ جب تک امن نہیں ہوگا سیاسی پراسس آگے نہیں بڑ ھ سکتا ۔ ابرابر الحق نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوں ۔ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔ ہم نے عمران خان سے پیار محبت اور رواداری کا سبق سیکھا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات