ڈی آئی خان ‘پولیس کا قمازبازی محفلوں پر چھاپے ‘20جواری گرفتار

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ایس ایچ او تھانہ کینٹ فہیم ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ ساجد گارڈن اور بند دھپانوالہ پر دو قمار بازی کی محفلوں پر دھاوا بول کر ڈھائی لاکھ روپے کے قریب کل رقم ،چھکا وڈولی دانہ برآمد کرلیئے ،بیس جواری گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون فہیم ممتاز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بند دھپانوالہ پر لگائی گئی قمار بازی کی بڑی محفل پر دھاوا بول دیا پولیس نے آٹھ جواری گرفتار کر کے ان سے کل دائو منی دو لاکھ دو ہزار تین سو روپے ،کل جامع تلاشی 1720روپے ،چھکا و ڈولی دانہ برآمد کر لیئے دوسری کاروائی میں ساجد گارڈن میں قمار بازی کی محفل الٹ کر ایک پولیس کانسٹیبل سمیت بارہ جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گیارہ کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کانسٹیبل موقع پر موجود نہیں تھا پولیس نے اس موقع پر انیس ہزار سات سو پچاس روپے ،نو سو تیس روپے جامع تلاشی اور چھکا وڈولی دانہ برآمد کرلیا ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :