روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کی جانب سے برانچ غریب آباد میں تقریری مقابلے کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 20:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کی جانب سے برانچ غریب آباد میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد طلحہ شیخ طاہری نے پہلی، محمد طیب شیخ نے دوسری اور امتیاز علی میمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی عہدیداران زاہد حسین چانڈیو، اختر شیخ، ضلعی عہدیداران ارشد علی بھٹو، عدنان علی بلیدی، محمد شریف بروہی، محمد اسماعیل اور دیگر موجود تھے جنہوں نے کہا کہ روحانی طلبہ جماعت محبت، امن، سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے، تنظیمی کارکنان کے درمیان اس قسم کے تقاریری مقابلے مستقبل میں فائدے مند ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :