سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت

عدالت نے محکمہ ریونیو , ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلیے نوٹس جاری کردیا

پیر 7 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوئی۔ عدالت نے سفاری پارک کی اراضی پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں وکیل کے ایم سی نے کہا کہ سفاری پارک کی 30 ایکڑ اراضی 1970 میں کے ایم سی کے حق میں الاٹ ہوئی تھی۔ محکمہ ریونیو بورڈ نے کے ایم سی کا موقف سنے بغیر الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی۔ عدالت نے وکیل کے ایم سی کے دلائل سننے کہ بعد محکمہ ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔#