نظام پور کے عوام کا عسکری سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ اور اے سی جہانگیرہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

پیر 7 مئی 2018 22:18

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) علا قہ خو ڑ ہ نظام پور کے عوام عسکر ی سیمنٹ فیکٹر ی کی انتظامیہ کے خلاف سڑ کو ں پر نکل آئے اور فیکٹر ی انتظامیہ کے خلاف زبر دست نعر ہ با ری کی مظا ہر ین نے بینر اورپلے کا رڈ اٹھا ئے ہو ئے تھے جس پر عسکر ی سیمنٹ فیکٹر ی کی انتطامیہ کی جانب سے ان کے زرعی ار اضی پر سیکشن فو ر لاگو کر نے کے خلا ف نعر ے در ج تھے احتجاجی مظاہرے کے بعد فضل مالک خٹک ، ڈسٹر کٹ ممبر حاجی امین ز اد ہ ،تحصیل ممبر شو کت حیات ،ویلج ناظم قدیر خان ،ویلج ناظم گل نو از ، انجینئر محمد نہا ل ، میاں فضل واحد،منیر خٹک،خا ئستہ گل ،غلا م فاروق اور محمد ہا شم نے نو شہر ہ پر یس کلب میں پر ہجوم پر یس کانفر س سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عسکر ی سیمنٹ فیکٹر ی انتظامیہ ہمار ے بچو ں کے منہ نو ا لہ چھین رہے ہیں ہمار ی جمع پونجی یہی زر عی زمینیں ہیں اور عسکری سمینٹ انتظامیہ نے اس پر سیکشن فو ر لگا کر اپنے من پسند ریٹ لگا رہی ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ان زرعی زمینوں کے متبا دل زرعی اراضی فرا ہم کی جائے یا ما رکیٹ ر یٹ کے مطابق قیمت ادا کی جائے انہو ںنے کہا کہ انتہا ئی قابل افسو س کہ اسسٹنٹ کمشنر جہا نگیر ہ محمد اقبا ل ہماری غیر مو جود گی میں جب خو اتین گند م کی فصل کی کا ٹائی میں مصر و ف تھیں تو انہوںنے پیما ئش شروع کر دی جو پختون رو ایات کے خلاف ہے پھر ہمیں اے سی جہا نگیر ہ محمد اقبا ل نے مذاکر ات کے لئے اپنے دفتر طلب کیا لیکن اے سی صاحب بہاد ر نے ہمار ے ساتھ ملا قات کرنا تک گوار ا نہیں کیا اور ہم اپنے ضعیف العمر عما ئدین علاقہ کے ہمرا ہ چار سے چھ گھنٹو ں تک زمین پر بٹھا ئے رکھا اور مسئلہ حل کر نا تو دور کنا ر وہ دفتر کے چور دروازے سے با ہر نکل گئے انہو ں نے کہا کہ عسکر ی سیمنٹ فیکٹر ی انتظامیہ نے ظلم اور بر بریت کی حد کر دی ہے اور ہمار ے بچو ں کے معاشی قاتل بن گئے ہیں۔