چوہدری محمد ریاض کی وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 7 مئی 2018 23:24

چوہدری محمد ریاض کی وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ ..
گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں‘ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے زمان ہائوس میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری محمدریاض نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے‘ ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چوہدری محمدریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں محمد نوازشریف کا گوجرخان میں جلسہ ضرور ہوگا صرف تاریخ تبدیل کی گئی ہے ۔