عمران خالد بٹ کی وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 23:44

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہااکہ چوہدری احسن اقبال ملک و قوم کا ایک قابل فخر قیمتی اثاثہ ہیں ان پر قاتلانہ حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاس ہے۔

ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات پر وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان پر قاتلانہ حملہ پاکستان اور پاکستانی حکومت کے خلاف مجرمانہ اقدام ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال ایک بیش قیمت اثاثہ ہیں اور پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ وزیرداخلہ پر نہیں ریاست پر ہے۔

اس حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام وقت کا اہم تقاضا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں او ر ذمہ داروں کو کٹہرے میںلایا جائے ۔جبکہ اختلاف رائے کا اظہار تشدد کے فروغ کی ہر کوشش کو بھی سختی سے کچلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں اور معاشرے کے تمام لوگ عدم برداشت کے خاتمے اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنا باہمی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔