قصور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا انٹرمیڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ

منگل 8 مئی 2018 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف کا انٹرمیڈیٹ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے گزشتہ روز بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے مراکز گورنمنٹ گرلز اسلامیہ کالج قصور اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلاًجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے امتحانی مراکز کے مختلف کمروں کا معائنہ کیا اور امتحان میں شریک امیدواروں کی رولنمبر سلپں چیک کیں۔ انہوں نے مراکز میں سیکورٹی، امیدواروں کے پینے کیلئے پانی کی فراہمی اورکمروں میں روشنی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ امتحان اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں۔امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :