قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی

منگل 8 مئی 2018 12:56

قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی جس کے تحت گواہوں اور استغاثہ کو تحفظ فراہم ہوگا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2018ء سینٹ کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

نعیمہ کشور نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں کیا ہے۔ نوید قمر نے بتایا کہ یہ بل دہشت گردی کے واقعات میں گواہوں کو اور استغاثہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہے۔ اس پر کشور زہرہ نے کہا کہ وہ اس کی مخالفت نہیں کرتیں۔ اس کے بعد سپیکر نے ایوان سے اس کی شق وار منظوری لی۔ نوید قمر نے بل ایوان میں پیش کیا جس کی منظوری ایوان نے دے دی۔

متعلقہ عنوان :