Live Updates

عمران خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر اقلیتوں کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں، کرسچن کمیونٹی ہزارہ ڈویژن

منگل 8 مئی 2018 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) کرسچن کمیونٹی ہزارہ ڈویژن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں، اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کی حلف برداری کا فوری اہتمام کر کے ہمیں نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

عیسائی برادری کے نمائندوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیو کمار کو عدالت سے بری ہونے کے باوجود ان سے حلف نہ لینے سے ہمارے حقوق ضائع ہونے کا خدشہ ہے، بجٹ سے پہلے ان سے حلف کا اہتمام کر کے اقلیتوں کیلئے فنڈ کی تخصیص کر کے ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات