ارکان اسمبلی کو ان کی رہائش گاہوں پر آرڈیننس میں توسیع کے حوالے سے قرارداد کے نوٹس پہنچائے گئے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

منگل 8 مئی 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ارکان کو یقین دلایا ہے کہ ارکان اسمبلی کو ان کی رہائش گاہوں پر آرڈیننس میں توسیع کے حوالے سے قرارداد کے نوٹس پہنچائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ایس اے اقبال قادری اور اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ آرڈیننس میں توسیع کے لئے قرارداد کا ہمیں نوٹس نہیں ملا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ تین مئی کو نوٹس جاری ہوا ہے۔ تمام ارکان کو ان کی رہائش گاہوں پر نوٹس جاری کئے گئے۔