صاحبزادہ طارق اللہ کا دیر کو چترال سے بجلی کی فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم سے اظہارتشکر

منگل 8 مئی 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے اپر دیر اور لوئر دیر کو چترال سے بجلی کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان احکامات پر رمضان سے قبل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ چترال میں گولن گل پاور پراجیکٹ کا وزیراعظم نے افتتاح کردیا ہے۔

ابھی ایک ٹربائن چلی ہے۔ وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ذاتی طور پر اپردیر اور لوئر دیر کو چترال سے فاضل بجلی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر رمضان سے پہلے پہلے اس پر عملدرآمد ہو جائے تو دیر کے عوام شکرگزار ہوں گے۔ اس پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔