خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے انتخابات (آج) پشاور میں ہونگے

منگل 8 مئی 2018 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے انتخابات آج 9مئی کو پشاور میں ہونگے ،جس میں پشاور،سوات،مردان،چارسدہ،بنوں،کوہاٹ،ڈی آئی خان،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،تور غر،کوہستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ضلعی چک بال ایسوسی ایشنز کے عہدیدارحصہ لیںگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس محمداقبال خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چک بال فیڈریشن کی سرپرستی میں اس کھیل کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوامیں متعارف کرانے سمیت نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیااور اس مشن کو مزید آگے لے جانے کیلئے خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرکے جمہوری طریقے سے نئی کابینہ عمل میں لایاجائیگا،تاکہ صوبے میںمرد وخواتین کے چک بال ٹورنامنٹس منعقد کرانے کیلئے نیاکلینڈر تیارکرکے اسے جاری کیاجاسکے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان چک بال فیڈریشن کے حکام نے ہمیںپشاورمیں نیشنل چمپئن شپ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور انشاء اللہ نئی کابینہ اس چمپئن شپ کو کامیابی سے منعقد کرائے گی۔