تحصیل سمندری میں سات واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح، جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے افتتاح کیا

منگل 8 مئی 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے منگل کو تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد میں سات واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا۔جاپانی حکومت نے مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے غیر حکومتی تنظیم (این جی او) ہیومن اپیل کونسل کو 83ہزار ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی مالی امداد سے تحصیل سمندری کے سات مختلف دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر دیئے گئے۔ سفیر تاکاشی کورائی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر منصوبے کی کامیاب تکمیل پر ہیومن اپیل کونسل کو مبارکباد دی اور عام لوگوں کی صاف پینے کے پانی تک رسائی کے حق پر زور دیا۔انہوں نے وقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے نہ صرف مقامی لوگوں کی طرز زندگی میں بہتری آئیگی بلکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔افتتاحی تقریب میں حکومتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :