جی سی یو نیورسٹی میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے امن واک کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے امن واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت شعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثو بیہ طاہر اور ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران نے کی جبکہ واک میں طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، واک میں شرکا ء نے بینرز اور پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امن و سلامتی ، مذہبی رواداری ،بر داشت ،تحمل اور عدم تشدد جیسے نعرے درج تھے ، اس مو قع پرشعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثو بیہ طاہر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر شہری کو بر ابری کا حق حا صل ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کہ ملک میں امن و سلامتی ، مذہبی رواداری ، بر داشت ، تحمل اور عدم تشدد کے فروغ کیلئے حکومت ، سیاسی شخصیات ، مذہبی سکالز، میڈیاء اور تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملک میں نسلی ، لسانی و فرقہ وارانہ تشدد کی مزمت کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :