ْپاک فضائیہ کے سربراہ کی بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار پر حاضری

منگل 8 مئی 2018 17:24

ْپاک فضائیہ کے سربراہ کی بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منگل کے روز مزار پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر ائیر چیف نے کہا کہ مزارِ قائد پر حاضری میرے لئے باعث فخر ہے اور با با ئے قوم کے سنہری اصول تاقیامت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے قائد اعظم کے فرمودات کے عین مطابق پاک فضائیہ کو ایک جدید اور بہترین فضائی قوت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ بعد ازاں ائیر چیف نے مزار قائد پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ ائیر کموڈور فضل محمود بیس کمانڈر پی ایف بیس فیصل بھی اس موقع پر ائیر چیف کے ہمراہ تھے۔