گندم خریداری مہم کا 70فیصد ٹارگٹ پورا کرلیا، کمشنر ساہیوال

منگل 8 مئی 2018 18:41

چیچہ وطنی۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کے دوران ابتک پورے ڈویژن میں 74 ہزار 6 سو میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 70فیصد ہے ، یہ مہم ڈویژن کے تمام 45 مراکز پر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے جہاں چھوٹے کسانوں کو تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے یہ بات تحصیل دیپالپور کے خریداری مرکز پر خریداری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد ،اے ڈی سی جی اشفاق الرحمن خان بھی موجود تھے ، انہو ںنے خریداری مہم کے تمام عمل جا ئزہ لیا اور سنٹروں کو چیک کیا اور وہا ں موجود کسانوں سے بھی معلومات حاصل کیں ،جنہو ںنے بتایا کہ اس سال سے متعارف کرائے گئے نئے سسٹم کے مطابق تمام عمل جاری ہے جس سے محکمہ ریونیو اور فوڈ کا عملہ بھی مکمل تعاون کر رہا ہے تاہم انہو ں نے فی ایکٹر 8 بوری باردانہ کو کم قرار دیا اور درخواست کی کہ اس بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ گندم خریدی جا سکے ، کمشنر نے ان کے مطالبے کو صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور سنٹر پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ جو کسان سنٹر پر بادرانہ لینے یا گندم بیچنے کیلئے آ رہے ہیں انہیں مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، آڑھتیوں کو باردانہ کی فراہمی کی سفارشات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے بتایا کہ ایسی شکایات پر ڈویژن میں سات مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں اور تمام عمل کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :