اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو اپنے گھر مسمارکرنے کا حکم

منگل 8 مئی 2018 18:44

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیہ کے باسیوں میں بغیر اجازت تعمیر کردہ مکانات گرانے کے حکم نامے تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی رضاکار محمود عوض اللہ نے میڈیا کو بتایاکہ اسرائیلی فورسز نے کچھ خاندانوں کو تین گھروں کو گرانے سے متعلق حکم نامے دیے ہیں۔ انہی خاندانوں کو دو ہفتے قبل اپنے گھر گرانے سے متعلق زبانی حکم دیا گیا تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قلندیہ کے بعض رہائشیوں کو اتوار کے روز اپنے گھروں کے کچھ حصے اس لئے خود ہی مسمار کرنا پڑے کیونکہ اگر انہیں عدم پیروی کی بنا پر اسرائیلی انتظامیہ خود گراتی ہے تو ایسے گھروں کے مالکان سے بھاری جرمانہ بطور فیس لیا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :