نمل کے شعبہ پاکستانی زبانیں اور ثقافت کے زیر اہتمام پنجابی مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے شعبہ پاکستانی زبانیں اور ثقافت کے زیر اہتمام پنجابی مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پنجابی اور اردو کے مزاحیہ شاعر سلیمان گیلانی تھے جبکہ دیگر شعراء میں علی زلفی، محمد عارف، شہباز چوہان اور ڈاکٹر عزیز فیصل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اعوان، صدر شعبہ پاکستانی زبانیں اور ثقافت ڈاکٹر حبیب نواز، صدور شعبہ، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مزاحیہ شعراء نے پنجابی اور اردو زبان میں اپنے کلام پیش کئے اور سامعین سے بھرپور داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :