دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر ادارے اپنے کاروبار کو جدید بنانے کیلئے اوریکل کلاؤڈ کا انتخاب کر رہے ہیں

منگل 8 مئی 2018 19:56

دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر ادارے اپنے کاروبار کو جدید بنانے کیلئے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر ادارے اپنے کاروبار کو جدید بنانے کے لئے اوریکل کلاؤڈ کا انتخاب کر رہے ہیں اور انفرا اسٹرکچر ایز اے سروس، (آئی اے اے ایس)، پلیٹ فارم ایز اے سروس (پی اے اے ایس) اور سوفٹ ویئر ایز اے سروس (ایس اے اے ایس) کے مکمل پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اوریکل کے صدر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ تھامس کیورئن نے کہا کہ 195 ملکوں میں 55 ارب سے زیادہ ٹرانزیکشنز اوریکل کلاؤڈ پر انجام دی جا رہی ہیں۔

کلاؤڈ اداروں کی ترقی اور انہیں جدید بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ادارے اپنے کاروبار جدید بنانے کا عمل کہیں سے بھی شروع کریں اوریکل انہیں مکمل اور مربوط کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے جو کاروباری امور، ٹرانزیکشنز کو فوری اور موثر ترین بناتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برسون میں بڑی تعداد میں اداروں کا اوریکل پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے۔ اوریکل کلاؤڈ کی خدمات بشمول انفرا اسٹرکچر ایز اے سروس، پلیٹ فارم ایز اے سروس سے کسٹمرز اپنے ایپلی کیشنز انوائرمنٹ کو اپنے مطابق ڈھال سکتے ہیں جبکہ انہیں پہلے سے زیادہ کاروباری انٹیلی جنس، سیکورٹٰی، رفتار اور منصوبہ بندی کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اوریکل کلاؤڈ کاربواری ترقی کا باعث بننے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز جیسے آرٹیفشل انٹیلی جنس (آئی ای)، مشین لرننگ (ایم ایل)، بلیک چین، انٹرنیٹ آف نگز (آئی او ٹی) اور چیٹ بوٹس کے ساتھ بھی مکمل مربوط ہوتا ہے بہترین کام انجام دیتا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ فری زون اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آمنہ لوتھا نے کہا کہ ہمارے پیش نظر دنیا کے سب سے جدید فری زونز ہیں جو ایسی خدمات فراہم کرتے ہیں جو توقعات سے بڑھ کر ہیں۔

اوریکل کلاؤڈ ہمیں بہترین خدمات فراہم کرنے میں معاون ہے اس کے علاوہ ہماری انتظامی صلاحیت میں بھی اضافہ کا باعث ہے جس سے کاروبار میں مسلسل بہتری یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ حال ہی میں دنیا کی جو بڑی کمپنیاں اوریکل کلاؤڈ سروسز استعمال کر رہی ہیں ان میں آٹو میٹک انکارپوریشن، فیوچر ربوٹ، بارک گولڈ کارپوریشن، دبئی ایئرپورٹ فری زون اتھارٹی، امارات فلائٹ کیٹرنگ، یونیورسٹی آف وسکونسن ہسپتال اور دیگر شامل ہیں۔