یمنی حوثی باغیوں کا نجران پر میزائل حملہ، سعودی فورسز نے ناکام بنادیا

منگل 8 مئی 2018 20:50

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) یمن کے حوثیوں باغیو ں نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل پر سے حملہ کردیا جبکہ سعودی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل نجران کی جانب فائر کیا تھا مگر اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق حوثی اس شہر پر اب تک دس ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔وہ جان بوجھ کر شہریوں اور آباد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ حوثیوں کے ان تمام حملوں کو ناکارہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :