فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں نوجوان اور خاتون جاں بحق ‘نشئی کی نعش برآمد

منگل 8 مئی 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ٹریفک حادثات میں نوجوان اور خاتون جاں بحق ‘نشئی کی نعش برآمد‘تھانہ سٹی جڑانوالہ چونگی نمبر10کے قریب 68گ ب کا رہائشی محمد اسلم ولد غلام محمد موٹر سائیکل ایف ایس نمبری 1750پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ تیز رفتار بس نمبری2276ایل آر ڈی کی ٹکر سے نو جوان شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ جھنگ روڈ نصیر آباد لکڑ منڈی کی رہائشی 73سالہ نذیراں بی بی زوجہ شیر محمد چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر بازار جارہی تھی کہ گھر کے قریب ہی جھنگ روڈ پر رکشہ سے گر کر الائیڈ ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی وادی میں پہنچ گئی ،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں محمد علی سڑیٹ سے تیس سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘پولیس نے نشئی قرار دے دیا‘ اٹھارہ ہزاری ائیر پورٹ بھرتی کیلئے آنیوالے منظر و لد حاجی بشارت ، ندیم ولد یونس ، نوید ولد یٰسین ، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گر گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :