تاندلیانوالہ، مختلف حادثات میں 5 خواتین سمیت 20 افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل

منگل 8 مئی 2018 21:56

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) تیز رفتاری کے باعث مختلف حادثات میں 5 خواتین سمیت 20 افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیزرفتاری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آئے حادثات موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے اور رکشہ تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین فاطمہ، زرینہ بی بی، آسیہ بی بی، آمنہ بی بی، لالیاں بی بی، سمیت حفیظ اللہ، وسیم، رستم علی، ذوالفقار، شاہد، اللہ دتہ، رضوان، سفیان، عبدالرحمان، شوکت، حیبب احمد، عثمان فیصل، حیسن، وسیم، شہزاد،وغیرہ 20 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیاگیا.

متعلقہ عنوان :