تھیلی سیمیاکے عالمی دن کی مناسبت سے بٹ خیلہ بازار میں آگاہی واک

منگل 8 مئی 2018 22:37

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) موذی مرض تھیلیسمیا کے عالمی دن کے موقع پر سوات پبلک سکول کے زیر اہتمام بٹ خیلہ بازار میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایس پی ایس بٹ خیلہ کے پرنسپل ثناء الله ، محمد انور ، ریاض گل ، ظفرخان اور عدنان خان کر رہے تھیں ۔ آگاہی واک میں شریک سکول کے بچوں اور بچیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھیں جس پر موذی مرض تھیلیسمیا سے متعلق نعرے اور ہدایات درج تھیں ۔

واک کے شرکاء نے بٹ خیلہ ہسپتال تک واک کیا ۔اس دوران سکول کے بچوں ، بچیوں اور آساتذہ نے بٹ خیلہ ہسپتال کے وارڈز میں صفائی کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ تھیلیسمیا ایک موذی مرض ہے جن کے مختلف وجوہات ہیں تاہم تھیلیسمیا کے مریضوں کی مدد اور انہیں خون کے عطیات فراہم کرنا عظیم جہاد اور ہم سب پر فرض عین ہے ۔

(جاری ہے)

شریک بچوں نے کہا کہ دکھی اور بیمار انسانوں کی خدمت کرنا دراصل پورے انسانیت کیساتھ نیکی ہے اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پورے انسانیت کو بچایا ہے ۔ اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج خواتین اور بچوں میں سکول کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے جس پر انہوں نے ایس پی ایس انتظامیہ اور طلباء و طالبات اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :