لاہور ہائیکورٹ، 6 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

منگل 8 مئی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 6 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد رجسٹرار بہادر علی خان نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج شاہد اسلام کا ملتان سے مظفر گڑھ تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ سیشن جج آصف نوید اعوان کا لاہور سے رحیم یار خان ، سیشن جج امجد اقبال رانجھا کا لاہور سے بہاولنگر تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، سیشن جج محمد سلیم کا مظفر گڑھ سے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیشن جج راجہ محمد ارشد کو رحیم یار خان سے لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ سیشن جج راجہ پرویز اختر کو بھی بہاولنگر سے لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔