لاہور، صمصام علی بخاری کی صدارت میں تحریک انصاف پی پی 184 کااجلاس

پی پی 184 اوکاڑہ کے حوالے سے تبادلہ خیا ل پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی اس کی حمایت کریںگے،متفقہ فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری کی صدارت میں پی پی 184 کااجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سید اعجاز حیدر کرمانی، سید مراتب علی کرمانی ،عارف خان لاشاری، سیدرضا حیدر کرمانی ، سید علی رضا کرمانی اور فاطمہ شاہ نے شرکت کی ، اجلاس میں پی پی 184 اوکاڑہ کے حوالے سے تبادلہ خیا ل ہوا، اجلاس میںمتفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی ہم اس کی حمایت کریںگے، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے اور آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت میں آکر ہنگامی بنیادوں پر عوام کے مسائل کو حل کرے گی ۔