اسلام آباد، آرٹس کونسل کے زیراہتمام مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’باپ رے باپ‘‘ پیش کیا گیا

منگل 8 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے باسیوں کیلئے صاف ستھری تفریح کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل کے زیراہتمام مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’باپ رے باپ‘‘ پیش کیا گیا جس کی تحریر و ہدایات عقیل انجم نے دی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے فنکاروں میں ڈاکٹر وقار عظیم، یار محمد، ریحا یوسف، علی زیب، ارشد خان، عمران رشدی، ثوبیہ سلیم اور دیگر فنکار شامل تھے۔

کھیل کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے ہمیشہ موضوعاتی کھیل پیش کئے ہیں جس سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے عقیل انجم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں نے بہت محنت سے کام کیا ہے اور کرداروں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :