ایپکاکوئٹہ کا صوبائی بجٹ اجلاس کے دن اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے‘حاجی علاؤ الدین اچکزئی

منگل 8 مئی 2018 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) آل کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر حاجی علاؤ الدین اچکزئی نے ایک بیان میں کہا گیارہ مئی کو بجٹ اجلاس صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کیاجائیگا اپنے مطالبات صوبائی اسمبلی کے اراکین کے سامنے پیش کرینگے صوبائی حکومت بجٹ میں کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے پچاس فیصد اضافہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ محکمہ واسا میں عرصہ چار مہینے سے مستقل ایم ڈی تعینات ہونے کی وجہ سے عام شہریوں اورسب ڈویژنوں میں شکایتوں کی انبار پڑے ہیں جن کی کوئی پرسان حال نہیں لہذا چیف سیکرٹری بلوچستان فوری طورپر مستقل ایم ڈی گریڈ20اہل افسر کو واسا میں تعینات کریں کیونکہ موجودہ ایم ڈی گریڈ 18میں تعینات ہیں جوکہ ایم ڈی کے پوسٹ پراہل نہیں ہے لہذا ان کے کئے گئے انتظامیی امور کو فوری طورپر منسوخ کریں اوران کے خلاف کارروائی کریں واسا کے سینکڑوں ایکڑ زمین واسا کے آفیسروں کی ملی بھگت سے فروخت کیاگیا نیب فوری طورپر زمین فروختگی کا نوٹس لیں۔